1 اکتوبر 2025 - 11:03
میونخ میں دہشت؛ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے شہر لرز اٹھا، ایک ہلاک + نکتہ

جرمن ذرائع نے میونخ میں ایک خونریز واقعے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد شہر کی ایک اہم سڑک بند کر دی گئی ہے اور کم از کم ایک شخص کی ہلاکت اور کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || آج بدھ کی صبح، میونخ کی 'لرشن آور' روڈ پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے بڑے دستے تعینات کیے گئے اور اس اہم ٹریفک ایریا کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میونخ پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ فی الحال شہر کے عوام کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے، تاہم واقعے کے پورے پہلو اور تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہیں۔ اب تک ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

Shooting in Germany: One dead in Munich, explosions heard – Bild

جرمن اخبار بلڈ نے بتایا کہ واقعے کی جگہ پر دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، اور مقامی ذرائع نے ایک لاش برآمد ہونے اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔

میونخ میں دہشت؛ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے شہر لرز اٹھا، ایک ہلاک + نکتہ

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا ہے جب میونخ ان دنوں ایک بڑے تہوار کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ ایسا اہتمام ہے جو ہزاروں اندرونی اور بیرونی سیاحوں کو اس شہر میں کھینچ لاتا ہے اور عوامی سلامتی کے حوالے سے تشویش میں اضافہ کرتا ہے۔

نکتہ:

اردو میں ایک ضرب المثل ہے کہ "بَکْرے کی ماں کَب تَک خَیْر مَنائے گی؟" جس کا مطلب ہے کہ "بد آدمی ضرور اپنی بدی کا نتیجہ بھگتے گا"؛ اس وقت جہاں بھی کوئی جنگ ہے، کوئی قتل ہے کوئی جارحیت ہے وہاں جرمنی کا ہاتھ صاف نظر آ رہا ہے جبکہ خود اب تک پرامن رہا تھا۔ جرمن چانسلر نے ایران پر صہیونی حملے کے بعد اس نیتن یاہو کا شکریہ ادا کیا تھا اور کہا تھا کہ "نیتن یاہو 'ہم مغربیوں کی طرف سے' گندا کام کر رہا ہے"؛ یوکرین میں اس کا ہاتھ ہے غزہ کے قتل عام میں اس کا ہاتھ ہے غرضیکہ مرشدوں کی نصیحت ہے کہ "پرامن رہنا ہے تو پرامن رہنے دو"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha